جدید زرعی مشینری کی فراہمی

اس پروگرام کے تحت ہائی ٹیک میکانائزیشن کی فنانسنگ کے لیے3 کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ پروگرام پنجاب کے کسانوں، سروس پرووائیڈرز اور کاروباری حضرات کی مدد کرتا ہے تاکہ جدید زرعی مشینری کے فروغ کے ذریعے پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے اور بینک فنانسنگ کے تحت نجی شعبے کے ذریعے کٹائی، گہائی اور فصل سنبھالنے میں تاخیر یا غیر مؤثرعمل کے باعث ہونے والے نقصانات کو بروقت مشینی اقدامات کے ذریعے کم کیا جا سکے۔

Apply Now

 

اہلیت کے معیار

  • درخواست گزار پنجاب صوبے کا رہائشی ہونا چاہیے۔
  • کاروباری (Entrepreneur) کے پاس درست NTN نمبر ہونا ضروری ہے۔
  • درخواست دہندہ کسان کے پاس کم از کم 05 ایکڑ زمین کی ملکیت ہونی چاہیے۔
  • سروس پرووائیڈر کا محکمہ زراعت (فیلڈ ونگ)، حکومت پنجاب کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔
  • درخواست گزار کی عمر 21 سے 65 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
  • درخواست گزار کے پاس درست شناختی کارڈ (CNIC) اور اس کے نام پر رجسٹرڈ موبائل نمبر ہونا چاہیے۔
  • کریڈٹ اسیسمنٹ تسلی بخش ہونی چاہیے۔
  • ہر فرد یا کاروبار صرف ایک درخواست جمع کرا سکتا ہے۔
  • کریڈٹ ہسٹری صاف ہو اور کوئی واجب الادا قرضہ نہ ہو۔
  • سہ ماہی اقساط واپس کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے (مالیاتی ادارہ اس کا جائزہ لے گا)۔
  • درخواست گزار کو کل مشین کی لاگت کا 20% بطور ایکویٹی ایڈوانس جمع کروانے کی صلاحیت اور آمادگی ہونی چاہیے۔
  • ایک اہل درخواست گزار پورے منصوبے کی مدت میں صرف ایک بار سبسڈی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
  • درخواست گزار 05 سال تک یا 80% مالی معاونت شدہ رقم کی مکمل ادائیگی تک مشین کو نہ بیچے گا اور نہ منتقل کرے گا۔
  • درخواست گزار کو مشین کے استعمال اور دیکھ بھال کے حوالے سے تربیتی یا تعارفی نشست میں شرکت کرنے کی آمادگی ہونی چاہیے۔
  • درخواست گزار محکمہ زراعت اور بینک حکام کی جانب سے وقفے وقفے سے فیلڈ پر نگرانی اور جانچ پڑتال کے لیے راضی ہونا چاہیے۔

ضمانت کی تفصیلات

  • مشینری مکمل ادائیگی تک فنانسنگ بینک کے پاس رہن رہے گی۔
  • مستفید (کاشتکار، سروس پرووائیڈر یا انٹرپرینیور) کی ذاتی ضمانت۔
  • جامع انشورنس (چوری، حادثہ، آگ، قدرتی آفات) مستفید کے ذمے۔
  • زمین کی ملکیت کا تصدیق شدہ ریکارڈ (فرد ملکیت/انتقال)۔
  • بے زمین سروس پرووائیڈرز کے لیے: متبادل ضمانت (جائیداد وغیرہ)۔
  • کسان کارڈ، اسٹیٹ بینک e-CIB میں صاف ریکارڈ ہو اور مالیاتی اداروں کانادَہِندہ نہ ہو۔
  • کہ وہ مستفید کو حلف نامہ پر دستخط کرنا ہوں گے
    1. مشینری صرف زرعی/سروس فراہمی کے لیے استعمال کرے گا
    2. بینک کی پیشگی اجازت کے بغیر اثاثہ فروخت، منتقل یا رہن نہیں کرے گا
    3. قسطوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائے گا

 

ابتدائی درخواست کی پروسیسنگ فیس: 5,000 روپے دیگر بینک چارجز بینک کی پالیسی کے مطابق لاگو ہوں گے۔

اقساط کی تاخیر سے ادائیگی کی صورت میں، بینک کی پالیسی/شیڈول آف چارجز کے مطابق لیٹ فیس مستفید کنندہ (بیفیشری) سے وصول کی جائے گی۔