انتظامی امور

محکمہ زراعت پنجاب کا دائرہ کار ذیل میں دیا گیا ہے:
  • قانون سازی،پالیسی سازی اور محکمہ جاتی منصوبہ جات کی پلاننگ برائے:
    • زرعی تعلیم،تربیت و تحقیق بشمول زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی روالپنڈی اور سروس میں آنے سے پہلے و بعد کی محکمہ جاتی تربیت سازی جو کہ زرعی تربیتی ادارہ جات میں دی جاتی ہے
    • اڈیپٹو ریسرچ اور ریسرچ فارمز
    • زراعت اور آبپاشی کے موئثر طرئقہ کار ہائے کی تشکیل
    • کیڑے مکوڑوں کے حملے کے خلاف تحفظ اور پودوں کی بیماریوں کی روک تھام و کیڑے مارنے کا معیاری کنٹرول
    • زرخیزیِ زمین اور زمینی تحفظِ نباتات
    • مشینی زراعت کا فروغ،زمین کی بحالی،ہل چلانے کیلئے زرعی مشینری، ٹیوب ویل کی تنصیب اور زرعی انجینئرنگ سے متعلقہ تحقیق (زرعی مشینری اور اس کی تنصیب)،واٹر منیجمنٹ ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ،لاہور
    • زرعی معلومات اور اشاعت/ تربیت
    • زرعی اعداد و شمار
    • ضلعی زرعی محکمے کے تعاون سے زرعی پیداوار کی حکمت عملی کی تشکیل و جائزہ 
  • شجر کاری سے متعلقہ کاروائیاں/اقدامات
  • زرعی اِن پٹ (inputs) مثلاً کھاد، زرعی ادویات اور فیلڈ ایکسٹیشن اسٹاف کے ذریعے آبپاشی کی فراہمی سے متعلقہ امور کی نگرانی
  • جدید زرعی ٹیکنالوجی اور دیگر توسیعی سر گرمیوں کے فروغ کیلئے کاشتکاروں کے اجتماعات، ماڈل پلاٹس اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا استعمال
  • فلوریکلچر سیڈ فارم/ گرین بیلٹ پر تربیت و تحقیق
  • مارکیٹ انفارمیشن اینڈ انٹیلیجنس سسٹم اورمارکیٹ کمیٹیوں سے متعلقہ امور
  • زرعی قرضہ جات/ سبسڈی
  • واٹر منجمنٹ آپریشنز،منصوبہ بندی، تحقیق اور تعاون
  • پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذریعے معیاری بیج کی پیداوار، بڑھوتری اور مارکٹینگ
  • پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ (پارب) کے ذریعے زراعت، لائیواسٹاک،آبپاشی، واٹر منجمنٹ،جنگلات و ماہی پروری کے شعبوں میں تحقیقاتی سر گرمیوں میں باہمی تعاون اوران کا استحکام
  • صوبے میں زراعت کے حوالے سے اقتصادی منصوبہ بندی اورپالیسی سازی
  • پلانٹ پروٹیکشن
  • مقامی اور درآمدشدہ کیڑے مار زرعی ادویات کا معیاری ہونا
  • پودوں میں بیماریوں کے تعین کیلئے ان کو الگ رکھ کر پرکھنا
  • زرعی پالیسی کی تیاری کیلئے اقتصادی مطالعہ
  • صوبے میں منصوبہ سازی کی تشکیل اور تشخیص کیلئے فارم مینجمنٹ ریسرچ
  • برآمدات میں اضافہ کیلئے اناج کے علاوہ دوسری زرعی اشیاء کی گریڈنگ
  •  زرعی اشیاء کی تحقیق،مارکیٹنگ کی تحقیق اور لیبارٹری کی تحقیق(ضلعی،علاقائی اور صوبائی سطح پر)
  • سوائل سروے- صوبے بھر کے زمینی نمونہ جات کی جانچ پرتال
  • صوبائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کھاد کی قیمتوں میں استحکام لانا
  • ترقی پذیر علاقہ جات
  • ترقی پذیر علاقہ جات کی شناخت
  • مختلف علاقوں میں ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا
  • زرعی تحقیقاتی پالیسوں کو مرتب کرنے کی غرض سے سماجی و اقتصادی مطالعہ کرنا
  • زراعت کے متعلق جرم پلازم متعارف کروانے کیلئے تحقیق کرنا
  • زرعی تحقیق پر اعداد و شمار کا مجموعہ
  • زرعی تحقیق اور فارم منیجمنٹ کیلئے اعلی سطح پر افرادی قوت کی تربیت کرنا
  • پیسٹ سکاؤٹنگ،پیسٹ سروے،کیڑوں کے متعلق انتباہ،کیڑے مار ادویات کا کوالٹی کنٹرول،پودوں کی حفاظت سے متعلقہ تحقیق،پیسٹی سائیڈ ڈیلرز،فیلڈ ورکرز اور کسانوں کو تربیت کی فراہمی
  • بجٹ،اکاؤنٹس اور آڈٹ سے متعلقہ معاملات
  • سٹور اور دوسری محکمانہ اشیاء کی خریداری
  • سروس سے متعلقہ معاملات ان کے علاوہ جو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے صوابدیدی اختیارات میں آتے ہیں
  • زراعت سے متعلقہ انتظامی قوانین و قواعد